6 جنوری، 2025، 6:29 PM

صہیونی فوج کا انخلاء نہ ہوا تو حزب اللہ شدید ردعمل دکھائے گی، لبنانی رکن پارلیمنٹ

صہیونی فوج کا انخلاء نہ ہوا تو حزب اللہ شدید ردعمل دکھائے گی، لبنانی رکن پارلیمنٹ

لبنانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے صہیونی فوج کا انخلاء نہ ہوا تو حزب اللہ شدید ردعمل دکھائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

لبنان کے پارلیمنٹ کے رکن حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنوب لبنان میں رہتی ہے تو حزب اللہ اس پر مناسب ردعمل دکھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اتنی طاقتور ہے کہ وہ ہر حملے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ کوئی بھی طاقت حزب اللہ کے ساتھ طاقت کے زور پر مذاکرات نہیں کرسکتی ہے۔ لبنان میں عوامی استقبال سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حزب اللہ کو لبنان میں کتنی مقبولیت حاصل ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور لبنان پر حملوں کی ذمہ داری امریکہ، فرانس اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ صہیونی حکومت نے اب تک 800 سے زائد مرتبہ حملہ کیا ہے۔

News ID 1929371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha